Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلاول صاحب ! آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا، فردوس عاشق اعوان

امید ہے بلاول اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی ہونے والے انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے،ٹوئٹر پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار  کی کامیابی پر تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب ! آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹرپیغام میں  معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ہے، کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ امید ہے بلاول اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More