Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

احسن خان پردے میں رہنے دو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کہانی میں سماجی پیغام چھپا ہوا ہے۔احسن خان

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار احسن خان نے مزاحیہ ڈرامہ فیچر فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اس سے پہلے وہ کامیڈی تھرلر فلم ’چھپن چھپائی ‘  میں بھی کامیاب اداکری کر چکے ہیں، احسن خان ان دنوں فلم ’رہبرا‘  اور مومنہ درید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ پٹخ دے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اداکار نے اب کامیڈی ڈرامہ فیچر فلم ’ پردے میں رہنے دو‘ میں بھی کام کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

احسن خان نے کہا کہ فلم  ’پردے میں رہنے دو‘ محسن علی کی ہدایت کاری میں بنائی جا رہی ہے جوکہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کہانی میں سماجی پیغام چھپا ہوا ہے۔ میرے خیال میں اس سے قبل ایسا پیغام کسی ڈرامہ یا فلم میں نہیں دکھایا گیا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More