انقرہ( ویب ڈیسک) ترکی شمالی شام میں پانچ دن کے لیے جنگ بندی پر رضامند ہو گیا ہے ۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان انقرہ میں ترکی کی جانب سے جنگ بندی پر رضا مندی کا اظہار کیا گیا۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت پانچ دن کے لیے جنگ بندی ہوگی اور امریکہ کرد جنگجوؤں کو وہاں سے نکلنے میں مدد فراہم کرے گا۔
البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ کرد جنگجوؤں کی تنظیم وائی پی جی اس معاہدے کو پورا کرے گی یا نہیں۔
کرد جنگجوؤں کے کمانڈر مظلوم کوبانی نے کہا ہے کہ کرد مسلح گروپ قصبے راس العین اور تال ابیاد کے درمیان علاقے کی حد تک اس معاہدے کی پابندی کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دیگر علاقوں کے بارے میں ابھی تک بات نہیں کی گئی ہے۔