Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد،لاہور، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری ،موسم سرد

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں مزید بادل برسنے اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد،لاہور، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاہور کے علاوہ کوٹ مومن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، صفدر آباد، پنڈی بھٹیاں اور اسلام آباد میں گذشتہ شب اور آج صبح بارش ہوئی جبکہ ژالہ باری نے بھی رنگ جمایا جس کے بعد سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نوشہرہ، رسالپور، صوابی او مالاکنڈ میں بھی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ اٹک، پنڈی گھیب، مردان، کرک اور گردونواح میں بھی ژالہ باری ہوئی۔

مظفر آباد اور میرپور آزاد کشمیر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس نے خیموں میں رہائش پذیر زلزلہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More