Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہباز شریف خود آزادی مارچ کی قیادت کریں گے،رانا ثناء اللہ

نوازشریف کا فیصلہ ہی حتمی ہے،آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے،میڈیا سے گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے، شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔

لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی ابہام میں نہ رہے میاں نوازشریف کا فیصلہ ہی حتمی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہباز شریف کو بنایا گیا ہے اور وہ ہی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کی تنظیم نو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، تمام اضلاع سے پارٹی کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ تمام فیکٹریاں ملک سے باہر جا رہی ہیں، سرمایہ کار آج کاروبار اور یونٹ بند کرکے ملک سے بھاگ رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More