Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آزادی مارچ ،ساؤنڈ سسٹم، کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز ،موٹلزسے منسلک کاروباری افراد کے خدمات فراہم کرنے پر پابندی

دوران دھرنا کسی قسم کی اشیاء ،سامان اورسہولت فراہم نہیں کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی پولیس نے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لیے ضلع بھر میں ساؤنڈ سسٹم، کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز ،موٹلزسے منسلک کاروباری افراد کو دھرنا شرکاکو خدمات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مولانافضل الرحمن کی جانب سے آزادی مارچ کے اعلان پرآزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لیے وفاقی پولیس نے عجب احکامات صادر کئے ہیں ، کیٹرنگ ، ٹینٹ سروس ،ہوٹل ،موٹل ،گیسٹ ہاؤس ،جنریٹر ،ورکشاپ ،ہارڈ ویئر سٹور،ویلڈنگ ورکشاپ، ساؤنڈ سسٹم ،کرین اور ایکسیویٹر مشین کی دھرنا شرکاکو خدمات فراہم کرنے کی صورت میں پولیس کارروائی کی دھمکی دیدی گئی۔

اسلام آباد ضلع کے بائیس تھانوں نے مذکورہ کاروبار کرنے والے افراد کو پیشگی نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں،کے رابطہ پر تصدیق کی ہے۔

نوٹسز میں مذکورہ کاروبارسے منسلک افراد کودھمکی دی گئی ہے کہ دوران دھرنا آپ کسی قسم کی اشیاء ،سامان اورسہولت فراہم نہیں کریں گے، اگرآپ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو آپ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر اسلام آباد کی تاجر برادری نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلیے دھرنے کے شرکاکو کھانا،کیٹرنگ ،ٹینٹ سروس ،ہوٹلز ،موٹلزکی سروسز کی فراہمی پر عائد کردہ پابندی کوخلاف قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

اس ضمن میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت کو غلط مشورے دینے والے حکومت کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ کوئی ادارہ کیسے کسی تاجر کو کاروبار کرنے سے منع کرسکتا ہے قانون کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے اور کل تک پاکستان تحریک انصاف خود اور طاہرالقادری جب ایک چو چھبیس روز تک ڈی چوک میں دھرنا دئے بیٹھی تھے تو اس وقت بھی انکے دھرنے کے شرکاء کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے کھانے پہنچائے جاتے تھے، اس وقت پابندی عائد نہیں تھی تو آج کیوں؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More