نئی دلی: (ویب ڈیسک) مغربی بنگال کے سرحدی علاقے میں بنگلا دیشی فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوج اہلکار وجے سنگھ ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
بنگلا دیش اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز ایک دوسرے کے سامنے اُس وقت آگئیں جب 3 بھارتی ماہی گیروں کو آبی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بنگلادیشی فوج نے حراست میں لے لیا۔
گرفتار شدگان میں سے 2 ماہی گیر بنگلادیشی فوج کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اپنے ساتھی کی بنگلادیشی فوج کی حراست سے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کو مطلع کیا۔
بنگلا دیشی بارڈر فورس نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے بات چیت کرنے کے بجائے براہ راست فائرنگ کردی جس کے دفاع میں مجبوراً ہمیں بھی فائرنگ کرنا پڑی۔