Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی کے ’’ڈرپوک‘‘ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں، شعیب اختر

ہم سرفراز کو صرف سمجھا ہی سکتے تھے کہ مکی آرتھرکی جگہ خود چارج لو،سابق کرکٹر

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق  فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے ’’ڈرپوک‘‘ کرکٹرز خود اپنے زوال کے ذمہ دار ہیں۔

ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ قومی ٹیم میں اب کراچی کا صرف ایک کھلاڑی اسد شفیق ہی باقی رہ گیا وہ بھی بہت ڈرپوک انسان ہے،64 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد جوئے روٹ، ویرات کوہلی یا بابر اعظم کے ساتھ اس کا نام آنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک پنجابی کراچی والے لڑکے کو کہہ رہا ہے کہ تگڑے ہوجائو مگر وہ نہیں ہورہا تو اس میں ہمارا کیا قصور، ہم سرفراز کو صرف سمجھا ہی سکتے تھے کہ مکی آرتھرکی جگہ خود چارج لو، نئے کھلاڑیوں کو موقع دو، بدقسمتی سے سرفراز نے بات نہیں سنی، یہ حالات اس کی اپنی وجہ سے آئے، سرفراز 2 سال سے مجھے ڈرپوک کپتان لگا، میں اسے کہتا رہا کہ خود فیصلے کرو اور سامنے آ کر پرفارمنس دکھاؤ مگر اس نے بات نہیں مانی جس کا خمیازہ اب بھگتنا پڑا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More