Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے بارسلونا پہنچ گئے

نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کر دیں

بارسلونا(ویب ڈیسک): پاکستانی اداکارہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے اسپین پہنچ گئے۔

حمزہ علی عباسی کی ایلیہ نیمل خاور نے ایک روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ہنی مون کے لیے بارسلونا جارہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے۔

اداکار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر  اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور  25 اگست کو ازدواجی بندھن میں بندھے جس کے بعد اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارے افضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More