اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر انصار الاسلام پر پابندی لگائی گئی تو حکومت کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام جے یو آئی کی رضاکار تنظیم کے طورپر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہےیہ تنظیم آج پہلی بار منظر عام پر نہیں آئی ،پہلے سے جلسے جلوسوں میں سیکیورٹی انتظامات سرانجام دے رہی ہے۔