Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فلم ’دُرج‘ کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت مل گئی

مرکزی سنسر بورڈ نے درج فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی

 کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سنسر بورڈ نے اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’دُرج‘ کو چند متنازع سین ہٹائے جانے کے بعد پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دے دی۔

آدم خور بھائیوں کی غیر انسانی کارروائی پر مشتمل شمعون عباسی کی فلم دُرج کو 18 اکتوبر کو ریلیز ہونا تھا مگر پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز کے ساتھ ساتھ مرکزی سنسر بورڈ نے بھی فلم کے چند مناظر پر شدید اعتراضات اُٹھاتے ہوئے فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اب چند سین کے حذف کرنے کے بعد سنسر بورڈ نے نمائش پر عائد پابندی ہٹالی ہے۔

دُرج کی کہانی کا مرکزی خیال پاکستان کے علاقے بھکر سے پکڑے گئے دو آدم خور بھائیوں سے لیا گیا ہے جو قبر سے مردہ لاشیں نکال کر ان کا گوشت پکا کر کھا جاتے تھے۔ ان بھائیوں کو پاکستان میں ’آدم خوری‘ سے متعلق قوانین نہ ہونے کے باعث صرف 2 سال کی سزا دی گئی تھی۔ فلم میں ایک اور کہانی بھی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور دونوں کہانیوں کے درمیان گہرا تعلق بھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More