اسلام آباد :(ویب ڈیسک) سپراسٹار ماہرہ خان کی سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر فالوورزکی تعداد پچاس لاکھ ہوگئی اور پانچ ملین تک پہنچنے والی پہلی اداکارہ کا اعزاز ماہرہ کو حاصل ہوگیا۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں،رواں سال پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہونے کے بعد ماہرہ خان نے اپنے لکس سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔
ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے اور یہ کسی بھی پاکستانی اداکاہ کے سب سے زیادہ فالورز ہیں۔