اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کےسابق فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابربن عطاکاعہدےکےغلط استعمال اوربےضابطگیوں میں ملوث ہونےکاانکشاف ہوا ہے جس کے بعد وزیراعظم آفس نےان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیوکیسزسےمتعلق غلط اوربےبنیادرپورٹس جاری کی گئیں، پولیورفیوزل ریٹ 2لاکھ سے 25 لاکھ تک پہنچ گیا، بابربن عطانےسندھ ،بلوچستان اورپنجاب کومکمل نظراندازکیا۔
انسدادپولیوپروگرام کوسیاسی رنگ دےکرفائدہ حاصل کیاگیا، خیبرپختونخوامیں پسند کےڈی ایچ اوزکی تعیناتی کیلئےانتظامیہ پردباؤڈالا گیا، میڈیااورسوشل میڈیاپرذاتی تشہیرکی گئی، بابربن عطانےمیرٹ کی خلاف ورزی کرتےہوئےسوشل میڈیاٹیم ہائرکی، سوشل میڈیا ٹیم میں دوست اوررشتہ داروں کوبھرتی کروایا، مشہورسوشل میڈیاایکٹویسٹ کےبھائی کوٹیم کاحصہ بنایاگیا اور ٹیم کوبھاری تنخواہوں پرادائیگیاں کی گئیں۔
انسدادپولیوپروگرام میں ڈائریکٹرکمیونیکیشن کی غیرقانونی تعیناتی کی گئی جبکہ عالمی ڈونرزکےاداروں میں ذاتی فائدےکیلئےلابنگ کی، عالمی ڈونرزپرپرنٹنگ آوٹ لیٹس کیلئےدباؤڈالااور پروگرام کی ناکامی کی رپورٹس میں عالمی ڈونرزکوقصوروارٹھہرایاگیا۔