Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میانوالی میں ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ، 9 افراد جھلس کر جاں بحق

جاں بحق افراد میں ایمبولینس میں سوار 3 بچے، 3 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں

میانوالی (ویب ڈیسک) میانوالی میں ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع  کا کہنا ہے کہ میانوالی میں ہیڈپکہ کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے باعث ایمبولینس میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے 3 بچے، 3 خواتین اور 3 مرد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں مریض اور اس کے اہل خانہ موجود تھے، ایمبولینس بھکر سے راولپنڈی جارہی تھی۔

لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More