Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک،دو بنکرز تباہ

پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج کے 9 سپاہی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ کردیئے گئے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے جب کہ فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور دو بنکرز تباہ ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جوڑا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال شدید فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھی موثر جواب دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی اور 5 شہری شہید جب کہ 2 سپاہی اور 3 شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ہر ممکن طبی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج کے 9 سپاہی ہلاک اور دشمن کے 2 بنکرز تباہ کردیئے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More