Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان مخالف بھارتی الزامات اور زہریلا پراپیگنڈا مسترد کر تے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

سیاسی فائدوں کے لیے پاکستان کا نام استعمال کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بی جے پی کی طرف سے بھارت میں انتخابی مہم میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد کردیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے بھارت میں انتخابی مہم میں پاکستان مخالف تقاریر کی جارہی ہیں، بھارتی ریاست ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابی عمل میں بی جے پی کی قیادت پاکستان مخالف پراپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہے، بیانات میں پاکستان کی دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کی حمایت کے بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، حالیہ دنوں میں انتخابی ریلیوں میں پاکستان کا بار بار نام لیا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے پاکستان کے دریا کا پانی روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، پاکستان کے کرتارپور راہداری کھولنے کے تاریخی فیصلے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی
جارہی ہے جب کہ پاکستان ان الزامات، دھمکیوں اور تاریخی حقائق مسخ کرنے کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تمام اطراف سے یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ  موجودہ بی جے پی حکمرانوں کے پاس انتخابات میں بیچنے کے لیے پاکستان دشمنی کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ جب کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ سیاسی فائدوں کے لیے پاکستان کا نام استعمال کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More