میانوالی (ویب ڈیسک) میانوالی میں ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ میانوالی میں ہیڈپکہ کے قریب ایمبولینس اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے باعث ایمبولینس میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے 3 بچے، 3 خواتین اور 3 مرد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں مریض اور اس کے اہل خانہ موجود تھے، ایمبولینس بھکر سے راولپنڈی جارہی تھی۔
لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔