Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آزادی مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر

مولانا فضل الرحمٰن الیکشن ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں،درخواست گزار

لاہور(ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امیر بھٹی ایڈووکیٹ ندیم سرور کی مولانا فضل الرحمٰن کا مارچ روکنے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کریں گے ۔

درخواست  میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  مولانا فضل الرحمٰن الیکشن ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور کا درخواست میں موقف ہے کہ حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More