کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی فلم ساز جامی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی ایک نامور شخصیت نے میرا ریپ کیا تھا
انہوں نے لکھا کہ میں آج تک اپنے ساتھ ہوئی ذیادتی کو نہیں بھولا اور یہی وجہ ہے کہ میں می ٹو مہم کے زریعے سامنے آئے افراد کی حمایت میں ہمیشہ ہی آگے سے آگے رہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کی ایک نامور اور پاورفل شخصیت نے میرا بےدردی سے ریپ کیا، میں اس سے قد میں ضرور بڑا ہوں البتہ میں کچھ نہیں کرپایا، 13 سال گزر گئے لیکن آج تک مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا، میں خود پر لعنت بھیجتا ہوں کہ میں نے اس کی آنکھیں کیوں نہیں نکال لیں، وہ میرا دوست تھا اور میں اس کے لیے کام بھی کرتا تھا۔