اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کا وفد 28 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا جس میں 6 ارب ڈالرز قرض پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا پہلاجائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف مشن تقریبا 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا جس میں جولائی تا ستمبر 2019 پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔
حکومت پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار آئی ایم ایف وفد کے سامنے پیش کرے گی۔
آئی ایم ایف معاشی جائزے کے بعد پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب ڈالرز قرض کا معاہدہ جولائی میں ہوا تھا جب کہ قرض کیلئے ٹیکس محاصل میں اضافہ اور توانائی شعبے میں اصلاحات شرائط تھیں۔ اسکے علاوہ آئی ایم ایف نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی شرط عائد کی تھی۔
پاکستان مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق مزید مہلت بھی طلب کرے گا۔