Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کینیڈا ميں انتخابات،تین نشستوں پر پاکستانی خواتین انتخابات لڑیں گی

صائمہ مسرت،سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد انتخابات میں حصہ لے رہی یں

اوٹاوا(ویب ڈیسک) کینیڈا ميں انتخابات 2019 کےليے پولنگ آج ہوگی جس میں لبرلز اور کنزرویٹو میں سخت مقابلہ ہوگا۔

لبرلز اور کنزرویٹو نے پاکستانی نژاد اميدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کر ديے ہیں۔ ٹورنٹو میں تین نشستوں پر پاکستانی خواتین انتخابات لڑ رہی ہيں۔

کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی صائمہ مسرت کہتی ہيں کہ پاکستانی میرے اپنے لوگ ہيں۔ انتخاب جیتی تو ہر طرح سے اپنے لوگوں کیلئے آواز اٹھاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کا ٹکٹ پاکستانیوں کی حمایت کی وجہ سے ملا۔

صائمہ مسرت کے علاوہ سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد کو ٹکٹ لبرلز پارٹی کی جانب سے دیا گیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More