Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نواز شریف کو ناساز ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا

نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی، شہباز شریف

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیر اعظم  محمد نواز شریف کو ناساز ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک نہیں اور انہیں تشویش ناک حد تک پلیٹ لیٹس کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

دریں اثنا نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کا سن کر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سمیت لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نیب آفس کے باہر جمع ہوگئی۔ کارکنوں نے نواز شریف کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی بعدازاں اسپتال منتقلی کے بعد کارکنان اسپتال کے باہر پہنچ گئے۔

سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا سی بی سی بلڈ ٹیسٹ کیا اور کہا کہ نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں ڈینگی کا مرض لاحق نہیں ہوا، بقیہ ٹیسٹ بعد میں کیے جائیں گے۔ جس کے بعد اسپتال کے کمرے کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

اسپتال منتقلی کے دوران نواز شریف کی گاڑی میں شہباز شریف بھی موجود تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More