Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا

 کیپٹن صفدر کو اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور نواز شریف کے داماد  کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

کیپٹن (ر) صفدراسلام آباد سے لاہوراپنے سسر نواز شریف کی طبیعت کا پتہ کر نے جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران انہوں نے ایک تقریر کی تھی جس پر ان کے خلاف شرانگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صفدر کو گرفتار کرنا حکومت کی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے انہیں نواز شریف کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا گیا، اگر شر انگیز تقریر پر گرفتار کرنا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے جن کی تقاریر کی ویڈیوز موجود ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More