لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ناساز ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت ٹھیک نہیں اور انہیں تشویش ناک حد تک پلیٹ لیٹس کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا سی بی سی بلڈ ٹیسٹ کیا اور کہا کہ نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہے انہیں ڈینگی کا مرض لاحق نہیں ہوا، بقیہ ٹیسٹ بعد میں کیے جائیں گے۔ جس کے بعد اسپتال کے کمرے کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
اسپتال منتقلی کے دوران نواز شریف کی گاڑی میں شہباز شریف بھی موجود تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔