Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں،آئی ایس پی آر

بھارت چاہے تو ہمارے دفتر خارجہ کو اہداف کی نشاندہی کرسکتا ہے، میجر جنرل آصف غفور

 اسلام آباد: (ویب ڈیسک)  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت موجود نہیں، بھارت چاہے تو ہمارے دفتر خارجہ کو اہداف کی نشاندہی کرسکتا ہے، ہم غیر ملکی سفیروں اور میڈیا کو متعلقہ اہداف کے مقامات پر لے کر جائیں گے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آئیں سب زمینی حقائق دیکھ لیں، بھارتی حکام ہدف بنائی گئی جگہ پر نہیں جانا چاہتے تو مت جائیں  ہمارے دفتر خارجہ کے ساتھ اہداف کی جگہ کی  لوکیشن شیئر کر دیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More