Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

سابق کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں جگہ بنانے میں ناکام

لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا،انہوں نے کہا  کہ ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہے، کوشش کریں گے اس ٹور سے فائدہ اٹھائیں، دونوں ٹیموں میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے ہیں، آسٹریلیا کے دورے کے لیے سرپرائز پیکج رکھا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہہم چاہتے ہیں کہ ٹیم آسٹریلیا میں جا کر جارحانہ کرکٹ کھیلے اور ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے آسٹریلیا میں جا کر پرفارم کریں جب کہ کپتانی پر چیئرمین، ایم ڈی اور میرے درمیان بہت بات چیت ہوئی، کپتانی کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے جو فیصلہ کیا وہ سرفراز احمد کی کارکردگی اور ان پر دباؤ کے باعث کیا تاہم سرفراز کی پاکستان کے لیے خدمات ہیں اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں،  جیسے ہی
فارم بحال ہوگی تو ان کے لیے واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کیا جس میں 5 نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی قیادت بابراعظم کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخرزمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، موسی خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان (سینئر)، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More