اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے والد کے جسم میں پلیٹلیٹس کم ہونے کی ایک وجہ پوائزننگ (یعنی زہر) بھی ہو سکتی ہے جو ایک یا دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسین نواز نے لکھا کہ اگر میاں صاحب کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔