Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

روس پولینڈ کو شکست دے کر سوکا فٹبال کا نیا ورلڈ چمپئن بن گیا

دونوں ٹیموں میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن پولینڈ روس کی برتری کو ختم نہ کر سکا

روم (ویب ڈیسک) روس پولینڈ کو 2-3سے شکست دے کر سوکا فٹبال کا نیا ورلڈ چمپئن بن گیا۔

چیف ایگزیکٹیو مانٹریال ہولڈنگزلارڈ شہزاد علی  نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی پیش کی۔ شاہ زیب ٹرنک والا و دیگر لیژر لیگز آفیشلز نے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔

یونان کے شہر کریٹ کے دی لیژر لیگز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں رمضانوف نے 12ویں اور13ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 2 گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پولش ٹیم نے 23ویں اور 29ویں منٹ میں 2 گول اتارے لیکن مقررہ وقت میں وہ روس کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More