دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروفگلوکارعاطف اسلم نے دبئی کی ’واک آف فیم‘ کی تقریب میں ’دبئی اسٹار‘ کا اعزازا اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی سٹار کو دبئی میں ہونے والی واک آف فیم کی تقریب میں دبئی اسٹار کے اعزاز کے لیے نامز کیا گیا تھا۔
عاطف اسلم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصایر اور ویڈیوز بھی جاری کیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دبئی اسٹار میں مجھے میرا اپنا ستارا ملنا ایک اعزاز کی بات ہے، میں دنیا کے بہترین فنکاروں میں نامزد کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔
عاطف اسلم کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے یہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کے لیے پرفارمنس دی۔