Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نےمزید  3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

ضلع پلوامہ کے علاقےترال میں نام نہاد آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو شہید کیا گیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،مزید  3 کشمیری نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دے کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع پلوامہ کے علاقےترال میں نام نہاد آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران قابض فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں عسکریت پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

دوسری جانب  ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج  کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوگیا جس کے بعد سے علاقے میں  سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More