Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،امریکی کانگریس میں امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنوبی و وسطی ایشیاء کے لیے امریکا کی قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے تین سابق وزراء اعلیٰ کو بھی گرفتار کیا گیا، دو ماہ میں کر فیو کا نفاذ کر کے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے لیے اںٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس کی سہولت کھولنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More