اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم 25اکتو بر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پرفارم کریں گے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت 11 اکتوبر سے ’ریاض سیزن‘ نامی ثقافتی، میوزیکل و تفریحی میلے جاری ہے جس میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کے مطابق راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ریاض سیزن میں 25اکتوبر کو پرفارم کریں گے۔