اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مارچ اور دھرنے سے کسی کو فائدہ نہیں ملے گا، مارچ کی باتیں ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ پر حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیااور کابینہ ارکان بھی ہرصورت آزادی مارچ ناکام بنانے کے لیے تیار اور پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی باتوں سے ملک کے مثبت تشخص کو نقصان پہنچے گا، معیشت بہتر ہوگئی ہے، سرمایہ کاری آنے لگی ہے اب مارچ والے سرمایہ کاروں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں مسئلہ کشمیر اور معیشت بہتر بنانے کی لگی ہے اور اپوزیشن کو مارچ کی پڑی ہے، یہ جو کچھ کررہے ہیں اس سے عالمی برادری کیا تاثر لے گی۔