Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بجلی  کی قیمتوں میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل تیسری مہینے بجلی مہنگی کی جا رہی ہے

سلام آباد: (ویب ڈیسک) بجلی  کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مسلسل تیسری مہینے بجلی مہنگی کی جا رہی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، مقامی گیس سے 11.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 21.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 81 کروڑ یونٹس سے زائد رہی جس کی لاگت 16روپے 55 پیسے فی یونٹ آئی۔

ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 11 روپے 11 پیسے اور مقامی گیس سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 7 روپے رہی ۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام سے 6 ارب 96 کروڑوصول کرنے کی بھی درخواست کردی۔ نیپرا اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 30 اکتوبر کوکرےگا ۔۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق لاٗئف لائن ،کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More