ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا، آپریشن کے نتیجے میں اب تک 6 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔