اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں گھسنے کی حقیقت سامنے آگئی ہے، وہ وزارت خارجہ کی عمارت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے کے ملاقاتیوں کیساتھ داخل ہوئیں۔
حلقے کے ملاقاتیوں کی آمد کے دن حریم شاہ کو رسائی دینے والے اہلکار کی شناخت کر لی گئی۔ اس بات کا پتا چلایا جا رہا ہے کہ خاتون کس افسر کی کلیئرنس کے بعد دفتر خارجہ میں داخل ہوئیں؟