اسلام آباد( ویب ڈیسک) رابی پیرزادہ نےسوشل میڈیا پروائرل اپنی تصویرکی وضاحت کر دی ہے، رابی پیرزادہ نےسوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ جسم پر بم باندھے خودکش بمبار کے روپ میں نظر آئیں ۔
تصویر شیئر کیے جانے پر پورے بھارتی میڈیا میں یہ تصویر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ رابی پیرزادہ نے نریندر مودی پر خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
رابی پیرزادہ نے تصویرکی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ دراصل ایک گانے کے مناظر تھے تاہم انہوں آج گانے کی ویڈیو شیئر کرکے بھارتی پروپگنڈے کی وضاحت کردی ۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ جیکٹ والی تصویر اس ویڈیو کی ہے جہاں میں نے دکھایا کہ انسانیت کسی بھی مذہب یا ملک سے بالاتر ہے لیکن ہندوستانی میڈیا نے منفی پہلو پیش کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسی وجہ سے میں کشمیر میں بھارتی کرفیو کے بارے میں بات کرتی ہوں ۔