Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی سی بی نے نے  ٹی ٹین لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا این او سی منسوخ کر دیا

چودہ پاکستانی کھلاڑی اس لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے  ٹی ٹین لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا این او سی منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد کم از کم 14 پاکستانی کھلاڑی اس لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور قائداعظم ٹرافی مں پلیئرز کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے این او سی منسوخ کردیے ہیں۔

ٹی 10 لیگ پندرہ نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہونی ہے جد میں پاکستان کے 16 کرکٹرز کو شرکت کرنا تھی جس میں 14 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں۔

پی سی بیکا موقف ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور صحت کا جائزہ لینے کے لیے 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کیمپ ہو گا، جب کہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان جاری رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More