واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے ترکی پر عائد پابندیاں اٹھا لی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی سرحد پر سیز فائر کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترکی پر سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا۔
ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ کچھ تعداد میں امریکی فوج کے دستے شام میں ہی رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت شام میں لڑائی اور جارحیت بند کر کے مستقل سیز فائر کے قیام پر عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد میں نے اپنے سکریٹری خزانہ کو ترکی پر لگائی گئی تمام تر پابندیاں اٹھانے حکم دیا ہے ۔