اسلام آباد :(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نوازشریف کی علالت کی خبروں پر فکر مندی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری، نواز شریف کوخدانخواستہ کچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی علالت کی خبروں کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کی خرابی صحت کی خبروں پرسخت فکرمندہوں اور دعاگوہوں خدا نوازشریف کوجلدمکمل صحت یابی دے، نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزر رہے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن رہنماؤں کوصرف سیاسی انتقام کیلئےاذیتیں دی جارہی ہیں ، زرداری اور نواز کا قصور یہ ہے وہ عوام دشمن حکومت کےخلاف ہیں، دونوں کو احتساب کےنام پرانتقام کانشانہ بنایا گیا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کےدل میں انسانیت نام کی کوئی چیزنہیں، عمران خان کاکسی کوچھوڑوں گانہیں بیان کامطلب زندگیوں سےکھیلناتھا؟ آصف زرداری،نوازشریف کوخدانخواستہ کچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی۔