اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم ایک درجن سے زائد جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں اور حالیہ قید کے دوران نواز شریف کی صحت خطرناک حد تک خراب ہوگئی لہٰذا نواز شریف کو پاکستان یا بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے۔