Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیماری کی تشخیص ہوگئی، نواز شریف کو کینسر نہیں ہے،ڈاکٹر طاہر شمسی

آئی وی آئی جی ملنے کے دس سے بارہ دن بعد تقریباً پلیٹ لیٹس سیلز نارمل ہو جاتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک) ماہرامراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہرسلطان شمسی نے کہا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، نواز شریف کو کینسر نہیں ہے، ان کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے۔

ڈاکٹرطاہرشمسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کا بون میرو جانچنے کیلئے ٹیسٹ کیا گیا، نواز شریف کا مرض قابلِ علاج ہے، خوشی کی بات ہے کہ انہیں بون میرو کا کوئی کینسر نہیں ہے۔

 

ڈاکٹرطاہرشمسی نے مزید کہا کہ ایک اسٹریرائڈ اور دوسری آئی وی آئی جی انجیکشن ہے، ادویات ملنے کے 4 سے 5 دن میں پلیٹلیٹس کی ریکوری شروع ہو جاتی ہے، مریض کو آئی وی آئی جی ملنے کے دس سے بارہ دن بعد تقریباً پلیٹ لیٹس سیلز نارمل ہو جاتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More