اسلام آباد(ویب ڈیسک) جنسی ہراسانی کے معاملے پراداکارہ میشا شفیع بھی فلمساز و ہدایتکار جامی کے حامی کے طور پر سامنے آگئی ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں میشا شفیع نے کہا کہ میں آپ کی بات پر یقین کرتی ہوں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی ہوں۔
میشا شفیع نے کہا کہ لوگ جنسی زیادتی کے متاثرین کی محتاط حمایت کرنے والوں پر طنز کے وار کرتے ہیں۔ آپ لوگ حقیقی تبدیلی نہیں چاہتے، بلکہ آپ صرف پریشان ہونے کی اداکاری کرسکتے ہیں۔
میشا شفیع نے کہا کہ ایسے لوگ اپنی سہولت کے مطابق اس وقت تک مذمت کرسکتے ہیں جب تک کہ وہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈالے، آپ کو بس اتنی ہی تکلیف گوارا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جو کوئی آپ کو آئینے میں آپ کا مکروہ چہرہ دکھاتا ہے، آپ اس پر خنجر تان لیتے ہیں۔