Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فضل الرحمان نے نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈسیک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی اور استفسار کیا کہ میں آزادی مارچ میں کس جگہ سے شرکت کروں؟ جس پر مولانا نے بلاول  کو مشورہ دیا کہ آپ سکھر سے آزادی مارچ میں شامل ہوجائیں جواب میں بلاول نے ایک سے دو روز میں لاڑکانہ آمد اور وہیں ملاقات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بھی فون کیا ان سے خیریت دریافت کی اور نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس تشویش ناک حالت میں بھی نواز شریف نے آزادی مارچ میں مسلم لیگ کے کارکنان کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بھی گفتگو کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More