اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ فلم کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وسیم اکرم نے پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘سائن کر لی ہے ۔
فلم’’منی بیک گارنٹی‘‘میں مرکزی کردار فواد خان اداکریں گے جب کہ میکال ذوالفقار، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔