کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں منعقدہ فیشن پاکستان ویک 2019 میں ماڈلز کی واک کے دوران بیک گراؤنڈ میں ’’اللہ ہو‘‘ پڑھے جانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
فیشن شوکے دوران لوگوں کواپنی جانب متوجہ کرنے اوردوسروں سے منفرد نظر آنے کے لیے اکثرماڈلز کو عجیب و غیریب لباس پہنا کر ریمپ پر واک کرائی جاتی ہے۔ جنہیں دیکھ کر اکثر لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ان لباس کو عام زندگی میں بھلا کس طرح پہنا جاسکتا ہے۔
خیرعجیب وغریب لباس کے ذریعے شائقین کو متوجہ کرنے کا رواج پرانا ہوچکا ہے اب شوانتظامیہ اور مختلف برانڈز مزید آگے نکل گئے ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں فیشن پاکستان ویک 2019 میں دیکھنے میں آیا