Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ہیلی کاپٹر میں شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی موجود تھے

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ہیلی کاپٹر میں شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی موجود تھے تاہم اب تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حادثے میں ایک شہری کے زخمی ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تیکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ دو پائلٹس سمیت 7 رکنی عملے کا حصہ تھے۔ آرمی جنرل اور دیگر کو طبی امداد کےلیے قریبی آرمی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سمیت عملہ اور مسافر بحفاظت ہیلی کاپٹر سے نکلنے میں کامیاب رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More