لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی بیماریوں اوردکھ کا مذاق اڑانے والے نہ بھولیں کہ وقت بدل جاتا ہے۔
اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی صحت پر قوم سمیت ہم سب سخت فکر مند ہیں، پارٹی قائد کی صحت میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے،، اللہ تعالی سے دعا ہے اور عدلیہ سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے دل میں زرا بھی شرافت ہوئی توعدالت کو نوازشریف کی صحت کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے گی، سیاسی مخالفت رہتی ہے لیکن کسی کے زندہ رہنے کے حق سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔