وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے ۔
حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان بات چیت کا عمل تعظل کا شکار ہونے پر اپنے رد عمل میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہیں لیکن عدالتی فیصلوںکے تحت احتجاج کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور عدالتی فیصلوں سے انحراف نہیں کرسکتے، ہم نے بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے۔