اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔
شکاگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹاتے مگر ٹیم سے ڈراپ کرنا اچھا فیصلہ نہیں ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد دباؤ تھا جو دو تين کھلاڑیوں کو نکال کر اتارا گیا۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ سرفراز 4 سال سے تینوں فارمیٹ کی وکٹ کیپنگ بھی کر رہے تھے۔ اب اگر محمد رضوان نہیں چل سکے تو سرفراز کو پھر سے لانا پڑے گا۔